خبرنامہ پاکستان

بےنظیرقتل کیس کاملزم کوٹ لکھپت جیل سے غائب ہوگیا

بے نظیربھٹو قتل کیس کا ملزم رفاقت حسین کوٹ لکھپت جیل لاہور سے ڈرمائی انداز میں غائب ہوگیا۔اس کےوالدنےبیٹے کی بازیابی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت نےآرپی او راولپنڈی اورایس پی سی ٹی ڈی جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں جسٹس صداقت علی خان نے قتل کیس کے ملزم رفاقت کے والد صابر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نےموقف اخیتار کیا کہ بے ان کا بیٹا انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے بری ہوا مگر پنجاب حکومت نے رہائی کے بجائے رفاقت کو نظر بندی کر دیا۔

درخواست میں مزید کہا کہ ڈویژن بنچ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی نے پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض ملزم کی رہائی کا حکم دیا جس کے بعد کوٹ لکھپت جیل گیا توبتایا گیا کہ بیٹےکودوبارہ سی ٹی ڈی والے لےکرگئےہیں۔انھوں نےمطالبہ کیاکہ میرےبیٹےکوبازیاب کرایا جائے۔

عدالت نے آرپی اوراولپنڈی اورایس پی سی ٹی ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں افسران سے سولہ جولائی کو جواب طلب کر لیا۔