خبرنامہ پاکستان

بے قابو بس موٹر سائیکل رکشے پر چڑھ دوڑی، 12زخمی

بے قابو بس موٹر سائیکل رکشے پر چڑھ دوڑی، 12زخمی
بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل رکشہ سوار 12افراد زخمی ہو گئے ۔ بھکر کے نواحی علاقہ جنڈانوالہ میں موٹر سائیکل رکشہ کو مقامی کمپنی کی بس نے ٹکر مار دی

جنڈانوالہ (نمائندہ دنیا )بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل رکشہ سوار 12افراد زخمی ہو گئے ۔ بھکر کے نواحی علاقہ جنڈانوالہ میں موٹر سائیکل رکشہ کو مقامی کمپنی کی بس نے ٹکر مار دی جس سے رکشہ میں سوار 3خواتین سمیت 12افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔