اسلام آباد:(آئی این پی )بینظیرایئرپورٹ پردوہا کے راستے چین جانے والا اسمگلر گرفتارکرلیا گیا جب کہ اس کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں براستہ دوحا چین جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ حراست میں لئے گئے مسافر کی شناخت عطا محمد کے نام سے ہوئی ۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ عطا محمد کا تعلق صوابی سے ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والی پروازوں کے ذریعے 32 کلو گرام سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جاچکا ہے۔(م م )