بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کے لئے سالانہ وظیفے میں آٹھ سو روپے کا اضافہ غریب طبقے کو یومیہ دو روپے بیس پیسے کا فائدہ ہوگا، حکومت کی طرف سے دیا جانے والا ریلیف یومیہ دو روپے بیس پیسے بنتا ہے، بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کو ماہانہ 66 روپے ، سہہ ماہی بنیادوں پر 198 روپے اضافی ملیں گے
اسلام آباد ( آئی این پی )حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 105ارب کر دیا مگر غریب کے لیے صرف ریلیف یومیہ دو روپے بیس پیسے بنتا ہے ،بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کے لئے سالانہ وظیفے میں آٹھ سو روپے کا اضافہ غریب طبقے کو یومیہ دو روپے بیس پیسے کا فائدہ ہوگا، حکومت کی طرف سے دیا جانے والا ریلیف یومیہ دو روپے بیس پیسے بنتا ہے۔ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کو ماہانہ 66 روپے جبکہ سہہ ماہی بنیادوں پر 198 روپے اضافی ملیں گے ، ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کو ماہانہ 66 روپے جبکہ سہہ ماہی بنیادوں پر 198 روپے اضافی ملیں گے، موجودہ حکومت نے بی آئی ایس پی کا مجموعی بجٹ 40 ارب سے بتدریج بڑھا کر 105 ارب روپے کر دیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کیلئے سالانہ وظیفہ اٹھارہ ہزار روپے سے بڑھا کر اٹھارہ ہزار آٹھ سو روپے کرنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے دیا جانے والا ریلیف یومیہ دو روپے بیس پیسے بنتا ہے ۔ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ افراد کو اب سہہ ماہی بنیادوں پر 4700 روپے ملا کریں گے۔ گزشتہ سال کے واجبات بھی نئی اقساط کے ساتھ فراہم کیئے جائیں گے۔ حکومت کی طرف سے دیا جانے والا ریلیف یومیہ دو روپے بیس پیسے بنتا ہے۔ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کو ماہانہ 66 روپے جبکہ سہہ ماہی بنیادوں پر 198 روپے اضافی ملیں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بی آئی ایس پی کا مجموعی بجٹ 40 ارب سے بتدریج بڑھا کر 105 ارب روپے کر دیا ہے