خبرنامہ پاکستان

بے نظیر اور ذوالفقار بھٹو کے نعرے پر الیکشن لڑیں گے: بلاول بھٹو

بے نظیر اور ذوالفقار بھٹو کے نعرے پر الیکشن لڑیں گے: بلاول بھٹو

کراچی:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کے نعرے پر الیکشن لڑیں گے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام مسائل کا حل اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ آپ سب پارٹی کے کارکن ہیں آپ نے میرا ساتھ دینا ہے۔ ’پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان گھر گھر جا کر ہمارا پیغام پہنچائیں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کے نعرے پر الیکشن لڑیں گے۔ ’مانگ رہا ہے ہر انسان، روٹی، کپڑا اور مکان‘۔ اس سے قبل انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج ہونے والے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کی مبارک باد بھی دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے بہترین امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ بلاول نے سینیٹ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔