خبرنامہ پاکستان

بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی کارروائی

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک فرارکی کوشش کرنے والے سید حماد ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم دھوکہ دہی اور ریکارڈ میں ردوبدل کے مقدمے میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ہفتہ کو بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے سید حماد نامی شخص کولمبو جانے کیلئے امیگریشن کاؤنٹر پر آیا تو امیگریشن کلیئرنس کے دوران معلوم پڑا کہ مسافر کا نام ای سی ایل میں ہے جس پر امیگریشن حکام نے اسے ضروری طور پر حراست میں لے لیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس کے خلاف ایف آئی اے بنکنگ سرکل راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے جس پر اسے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔واضح رہے کہ ملزم پر دھوکہ دہی اور ریکارڈ میں ردوبدل کا مقدمہ درج ہے۔ملزم نے ایف آئی اے کی حراست سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔۔۔۔(خ م+آچ)