خبرنامہ پاکستان

نواز شریف کے بعد دیگر لوگوں کو بھی بے نقاب کرینگے، سراج الحق

اسلام آباد(ملت آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بعد پاناما کیس میں آنے والے دیگر لوگوں کو بھی بے نقاب کریں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ پاناما کیس کی ہماری پہلی درخواست میں 400 سے زائد افراد کے نام تھے لیکن نواز شریف کے کیس کے بعد ان تمام کرداروں کوبے نقاب کریں گے جن کے نام پاناما کیس میں آئے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان تمام لوگوں کو بے نقاب ہونا چاہیے جن کے نام پاناما کیس میں آئے یا ایسے لوگ جنہوں نے بیرون ملک غیرقانونی آف شور کمپنیاں بنائیں ۔