خبرنامہ پاکستان

تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم صفائی پیش کرینگے:عمران

لندن: (ملت+اے پی پی) میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا انہیں سپریم کورٹ سے بڑی امیدیں ہیں۔ پاناما کیس میں انہوں نے اب صرف عدالت کی مدد کرنا ہے لیکن ابھی وزیراعظم سے بڑا کچھ پوچھنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا جتنا کچھ کرنا تھا وہ کر لیا اب سپریم کورٹ کا امتحان ہے۔ پیپلز پارٹی کے احتجاج کے سوال پر عمران خان نے کہا یہ انکی اپنی سوچ ہے۔