خبرنامہ پاکستان

تازہ انتخابی فہرستوں میں حیرت انگیز انکشاف

تازہ انتخابی فہرستوں میں حیرت انگیز انکشاف
اسلام آباد:(ملت آن لائن) انتخابات سے قبل 2018 کے انتخابی فہرستیں متنازع ہونے کا خدشہ، موجودہ انتخابی فہرستوں میں 30 لاکھ سے زائد مرنے والے افراد شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تصدیقی مہم میں صرف نئے ووٹرز کے اندراج کا اعتراف کیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کو رجسٹرڈ ڈیٹا کے مطابق ہی فہرستوں سے نکالا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 برسوں کے دوران مرنے والے افراد کی تعداد 37 لاکھ سے زائد ہے جبکہ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستوں سے نکالے گئے افراد کی تعداد صرف 7 لاکھ ہے۔