خبرنامہ پاکستان

تبدیلی نہ آ سکی، پی ٹی آئی کے جلسے میں پھر بدنظمی، خواتین سے بدتمیزی

لاہور:(آئی این پی) صوبائی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کیلئے الگ انکلوژر بنایا گیا، تاہم پھر بھی تبدیلی نہ آ سکی۔ جلسہ ختم ہوا تو خواتین کے واپسی کے راستے پر بھی مردوں نے قبضہ کر لیا۔ بعض خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات بھی پیش آئے۔ تاہم انتظامیہ نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پایا۔ بعض منچلوں کی دھلائی بھی کی اور خواتین کو اپنی نگرانی میں واپسی کی راہ دکھائی۔ اس سے پہلے اسلام آباد میں بھی تحریک انصاف کے جلسے کے بعد خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات پیش آئے تھے۔