خبرنامہ پاکستان

تبدیلی کی صورت میں عمران خان ہی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہوں گے، ذرائع

عمران خان کی

تبدیلی کی صورت میں عمران خان ہی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہوں گے، ذرائع

لاہور(ملت آن لائن)شاہ محمود قریشی کے بطور قائد حزب اختلاف پی ٹی آئی ارکان کے تحفظات منظور کر لئے گئے ہیں اور اب تبدیلی کی صورت میں عمران خان اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

کچھ روز قبل پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی ایم این ایز نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی دوڑ میں شامل پارٹی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی پر شدید تحفظات کا اظہارکیا تھا تاہم اب فیصلہ ہوگیا ہے کہ اگر پارلیمنٹ میں کوئی تبدیلی کی صورت پیدا ہوئی تو اپوزیشن لیڈر عمران خان ہی ہوں گے اور شاہ محمود قریشی قائد حزب اختلاف کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی ایم این ایز کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جو تحفظات پیش کئے گئے تھے انہیں تسلیم کرلیا گیا ہے اور اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر ہی من و عن عمل ہوگا تاہم کسی بھی رکن قومی اسمبلی کو کسی معاملے پر اختلاف ہے تو وہ پارٹی تک ہی محدود رکھے کیوں کہ برملا اظہار سے جماعت کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔