خبرنامہ پاکستان

’تبدیلی کے دعویداروں نے اپنے صوبے کا حلیہ بھی بگاڑ دیا‘

’تبدیلی کے دعویداروں

’تبدیلی کے دعویداروں نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا‘

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہےکہ تبدیلی کے دعوے داروں نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا۔ شہبازشریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشحالی کے ایجنڈے کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھایا ہے، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ نے نیا پاکستان بنانے کے خالی نعرے لگائے، تبدیلی عوام کی خدمت سے آتی ہے،کھوکھلے دعوؤں سے نہیں، تبدیلی کے دعوے داروں نے جھوٹ اور یوٹرن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پن جاب کا کہنا تھاکہ تبدیلی کے دعوے داروں نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو خیبرپختونخوا میں بھی ترقی اور خوشحالی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔