خبرنامہ پاکستان

تحریکِ انصاف کے کور گروپ کا اہم اجلاس آج بنی گالہ میں ہوگا

تحریکِ انصاف کے کور گروپ کا اہم اجلاس آج بنی گالہ میں ہوگا

اسلام آباد: (ملت آن لائن) تحریکِ انصاف کے کور گروپ کا اہم اجلاس آج بنی گالہ میں ہوگا۔ عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قصور واقعہ پر کور گروپ کو بریفنگ دی جائے گی۔ عمران خان وفاقی اور پنجاب حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون کے استعفوں کیلئے دباؤ بڑھانے پر غور ہو گا۔ عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ تحریک انصاف فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دُور کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…مجیب الرحمٰن بھارتی ایجنٹ تھا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینرسردارعاشق حسین گوپانگ نے کہاہے کہ مجیب الرحمٰن کو پاکستانی قرار دینا تاریخی حقیقت کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردارعاشق حسین گوپانگ نے پارٹی قائد نواز شریف کے بیان پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مجیب الرحمٰن کو پاکستانی قرار دینا تاریخی حقیقت کو جھٹلانے کے مترادف ہے، مجیب الرحمن سکہ بند بھارتی ایجنٹ تھا۔ عاشق گوپانگ نے صحافیوں سے گفتگومیں کہا مسلم لیگی رہنما سے ایسے بیان کی توقع نہ تھی، لگتاہے سات پردوں میں چھپے بھارتی ایجنٹس نے ہمارے قائدین کواپنا ہم نوا بنالیا ہے، یہ بیانیہ کسی بھی محب وطن پاکستانی کوقابل قبول نہیں ہوسکتا۔