خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف الزامات کی سیاست کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تیل درآمد کرنے والے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت تیل درآمد کرنے والے دیگر ممالک کے مقابلے میں عوام کو کم ترین نرخوں پر پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جبکہ بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف 0.04 فیصد کمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ذمہ دارانہ سیاست کر رہی ہے جبکہ تحریک انصاف الزامات کی سیاست کر رہی ہے۔