خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا اتفاق

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایوان میں ملکر چلنے پر اتفاق ہو گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری نثار، پانامہ لیکس اور پیپلز پارٹی کے چار نکات پر ایوان میں اتفاق رائے ہے۔ اتحاد اور تعاون کا سلسلہ پیپلز پارٹی کے طرز عمل پر ہے۔ انہوں نے کہا ایوان کے باہر میدان میں چلنے کا فیصلہ ستائیس دسمبر کے بعد طے پائے گا، انہوں نے کہا،، شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ایوان کے اندر ٹف ٹائم دیں گے اور ایوان کے باہر بھی من مرضی نہیں چلنے دیں گے۔