خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف سےفنڈنگ؛ اکائونٹس کی تفصیلات طلب

اسلام آباد:(اے پی پی) الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز کیس میں تحریک انصاف سے غیر ملکی فنڈنگ اور پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات اٹھارہ جولائی تک طلب کر لیں ۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن بنچ نے تحریک انصاف پارٹی فنڈز بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ اور پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ مقدمے کی سماعت اٹھارہ جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التوا ہے ، اٹھارہ جولائی کو اگر ہائیکورٹ نے فیصلہ نہ دیا تو الیکشن کمیشن باقاعدہ سماعت کرے گا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ نو ماہ کی تاخیر کی بڑی وجہ تحریک انصاف خود ہے ۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی جماعت کے اثاثوں کی چھان بین کر سکتی ہے ، تحریک انصاف حکم امتناعی کے پیچھے چھپی ہوئی ہے ، پی ٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے چودھری نثار کو ایک بار پھر یاد دہانی کروائیں گے ۔ اگر چوہدری نثار نے درخواست پر کارروائی نہ کی تو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے ۔