خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی ملکیت نہیں ہے، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی ملکیت نہیں ہے،عمران خان جھوٹ بولنے کے باعث اپنی طاقت کھوچکے ہیں،عمران خان آئینی ادارے کے سامنے معافی مانگیں گے،عمران خان آج اے ٹی ایم مشینوں کا سہارالے رہے ہیں۔پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ توہین عدالت اور فنڈنگ کیس الگ الگ ہیں،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم معافی نامہ جمع کراچکے ہیں،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ وہ توہین عدالت پر جواب جمع کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آج اے ٹی ایم مشینوں کا سہارالے رہے ہیں،عمران خان جھوٹ بولنے کے باعث اپنی طاقت کھوچکے ہیں،عمران خان کے جھوٹ کے خلاف ان سے جنگ لڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آئینی ادارے کے سامنے معافی مانگیں گے،تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی ملکیت نہیں ہے،عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں اس لئے الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں۔