خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے: عمران

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے ،کسی صحافی کو ہراساں کرنے یا میڈیا پر کلی یا جزوی قدغن کی کسی طور گنجائش نہیں ، کسی بھی صحافی کی زباں بندی کی ہر کوشش قابل مذمت ہے،کٹھن اور نامساعد حالات میں حقائق کی کھوج کرنے والے اہل قلم تحسین و تعاون کے مستحق ہیں ،ملک بھر میں صحافت کی آزادی اور معیار بہتر بنانے کیلئے میری جماعت ہر ممکن تعاون پیش کرنے کو تیار ہے۔ جمعہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے یہاں بنی گالہ میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں صحافی عفت حسن رضوی کی ملاقات ہوئی ۔اس دوران چیئرمین تحریک انصاف نے آزادی اظہار رائے کے بارے میں عفت حسن رضوی کے خیالات کو سراہا ۔ اس موقع پر چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے۔کسی صحافی کو ہراساں کرنے یا میڈیا پر کلی یا جزوی قدغن کی کسی طور گنجائش نہیں ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ کسی بھی صحافی کی زباں بندی کی ہر کوشش قابل مذمت ہے۔کٹھن اور نامساعد حالات میں حقائق کی کھوج کرنے والے اہل قلم تحسین و تعاون کے مستحق ہیں۔ملک بھر میں صحافت کی آزادی اور معیار بہتر بنانے کیلئے میری جماعت ہر ممکن تعاون پیش کرنے کو تیار ہے۔اس موقع پر آر آئی یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری علی رضا علوی اور نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم اور عفت رضوی کے شوہر منتظر نقوی بھی جود تھے۔(ع ع)