خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف نےبائیکاٹ ختم کر دیا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تاہم تحریک انصاف کی جانب سے ابھی تک قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔