خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف نے ایک ہی خاندان میں تین ٹکٹ جاری کردیے

پاکستانی سیاست میں تبدیلی کی بات کرنے والی پاکستان تحریک انصاف نے ہری پور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ٹکٹ جاری کردیے۔

پی کے 40 میں اکبر ایوب خان ترین، پی کے 41 میں ارشد ایوب خان ترین اور این اے 17 ہری پور سے عمر ایوب خان ترین کو ٹکٹ دیے گئے ہیں۔

ترین فیملی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں دو بھائی اور ایک چچازاد بھائی شامل ہیں۔

عمر ایوب 2002 سے 2007 تک اور 2014 سے 2015 تک دو مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر بن چکے ہیں۔ انہوں نے 2004 سے 2007 تک خزانہ کے وزیر مملکت کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

جبکہ اکبر ایوب خان ترین، جو کہ عمر ایوب کے فرسٹ کزن ہیں، خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق وزیر اور وزیراعلیٰ کے مشیر رہ چکے ہیں۔

ارشد ایوب اکبر ایوب کے چھوٹے بھائی ہیں۔ انہوں نے 2008 کے انتخاب سے سیاست میں قدم رکھا مگر آزاد امیدوار قاضی اسد کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئے۔