خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف نے خواجہ سراؤں کے تحفظ کا بل پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا

لاہور (ملت + آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے خواجہ سراؤں کے تحفظ کا بل پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا گیا ہے، ڈاکٹرنوشین حامد کی طرف سے جمع کرائے گئے اس بل میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سراؤں کو ہراساں کرنے اور امتیازی سلو ک کرنے پر دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا تجویزکی گئی ہے ،خواجہ سراؤں سے بھیک منگوانا بھی جرم ہوگا جبکہ دوماہ قید اور تیس ہزار جرمانہ کی سزا ہوگی،بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ خواجہ سراؤں کی فلاح بہبو د کے لئے صوبائی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے اور خواجہ سراؤں کی بحالی کے لئے سینٹرز بنائے جائیں ، اس موقع پرڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ امید ہے یہ بل جلد پنجاب اسمبلی سے منظو ر ہوگا ،تمام اراکین اسمبلی اس بل کو منظور کرانے کے لئے ساتھ دیں ،