خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا، عمران خان

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا‘ خیبر پختونخوا میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جارہی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا۔ خیبرپختونخوا میں پہلی بار قابلیت کو نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جارہی ہے۔