خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اوروکٹ گرادی

تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اوروکٹ گرادی
ملتان (ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرادی،سابق ممبرصوبائی اسمبلی وسابق تحصیل ناظم راناسہیل نون نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،رانا سہیل نون(ن ) لیگ کے این اے 153سے موجودہ ایم این اے رانا قاسم نون کے بھائی بھی ہیں ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین سے ان کی رہائشگاہ پر رکن صوبائی اسمبلی وسابق تحصیل و ناظم شجاع آباد و رانا سہیل نون نے ملاقات کی اورتحریکانصاف میں شمولیت کااعلان کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خان خاکوانی، مرکزی رہنما ابراہیم خان ملیزئی بھی موجود تھے،خیال رہے کہ رانا سہیل نون این اے 153سے مسلم لیگ(ن)کے موجودہ ایم این اے راناقاسم نون کے بھائی بھی ہیں اوروہ اس سے قبل ایک طویل عرصہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن)سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں،ذرائع کے مطابق رانا سہیل نون کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے اعلان کے بعد دیگر شجاع آباد سے دیگرسیاسی شخصیات نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔