خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف والے ہر بات پر طوفان بدتمیزی برپا کرتے ہیں: دانیال عزیز

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہر بات پر طوفان بدتمیزی برپا کرتے ہیں جس وجہ سے کوئی جج بھی پانامہ لیکس کے معاملے پر انکوائری کمیشن کا سربراہ بننے کے لئے تیار نہیں‘ عمران خان قوم کو جواب دیں کہ اب ان کے 35پنکچر کہاں ہیں‘ میرے دلائل کا جواب دینے کی بجائے وزارتوں پر الزام لگائے جاتے ہیں‘ جعلی حلف نامے جمع کرانے کے بعد پی ٹی آئی والے بھاگ رہے ہیں۔ وہ پیر کو الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف جعلی حلف نامے جمع کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر سچے ہیں تو عدالت کے سامنے پیش کیوں نہیں ہوتے۔ عمران خان اگر سچے ہیں تو اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دیں۔ ان کا جھوٹ قوم کے سامنے آچکا ہے۔ عمران خان خود تسلیم کرچکے ہیں کہ انہوں نے ہنڈی کے ذریعے پیسے منگوائے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہر بات پر طوفان بدتمیزی برپا کرتے ہیں جس وجہ سے کوئی جج بھی پانامہ لیکس کے معاملے پر انکوائری کمیشن کا سربراہ بننے کے لئے تیار نہیں‘ عمران خان قوم کو جواب دیں کہ اب ان کے 35پنکچر کہاں ہیں۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ حکومت بھی آپ کی ہے لیکن عمران خان کے معاملے پر سب ادارے مفلوج ہوجاتے ہیں صحافی کے سوال پر دانیال عزیز غصے میں آگئے اور کہا کہ میرے دلائل کا جواب دینے کی بجائے وزارتوں پر الزام لگائے جاتے ہیں‘ جعلی حلف نامے جمع کرانے کے بعد پی ٹی آئی والے بھاگ رہے ہیں۔(ن غ)