خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی دشمن ہے: عابد شیر

پشاور: (آئی این پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی خیبر پختونخوا حکومت پر خوب گرجے برسے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کرنا چاہتی وفاق پر صوبے کی بجلی چوری کا الزام لگانے والے وزیراعلیٰ کے اپنے رشتہ داروں پر بجلی چوری کا کیس بنا ہے۔ حکومت نوشہرہ، چکدرہ اور پشاور میں نئے گرڈاسٹیشن کی تعمیر کے لئے زمین فراہم نہیں کر رہی۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ن لیگ پاکستان کے اندھیرے ختم کرنا چاہتی ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔ 1230 میگاواٹ کا بکھی پراجیکٹ پنجاب حکومت نے خود لگایا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت بتائے کہ انہوں نے کنیٹنر پر چڑھ کر ڈانس کرنے کے سوا کیا کیا ہے۔ پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ 2018ء تک 8 سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی۔ خیبر پختونخوا حکومت بجلی کے معاملے پر سیاست کی بجائے عوام کے جذبات کا خیال کرے۔