خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کاچیئرمین نیب کو خط

لاہور: (ملت+آئی این پی) تحریک انصاف کاچیئرمین نیب کو خط،،نیب کی کارکردگی سے متعلق چھ سوالات پر مبنی تفصیلات مانگ لیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنماعندلیب عباس نے بطور ٹیکس دہندہ پاکستانی شہری کے طور پر نیب کارکرد گی کی تفصیلات مانگ لیں اور اس حوالے سے چیئرمین نیب کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 19کے تحت تفصیلات مانگتے ہوئے نیب کی کارکردگی پر چھ سوالات کیئے گئے ہیں خط کے مطابق نیب سے پوچھا گیا ہے کہ نیب نے مشتاق رئیسانی سے2ارب کی پلی بارگین کیوں کی، کیا مشتاق رئیسانی کی کرپشن40ارب کی ہے؟سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کورقوم کی واپسی کی اجازت نہ دینے کا پابندکیاتھا اس کے باوجود سپریم کورٹ کیحکم کیباوجود نیب پلی بارگین کیسے کر سکتا ہے؟خط کے مطابق ایک ہزار پانچ سو چراسی سرکاری ملازمین سے پلی بارگین کے ذریعے کتنی رقم وصول کی گئی؟، ڈی جی نیب کیمطابق سالانہ 4854.5ارب کی کرپشن ہو رہی ہے نیب کے مطابق ابھی تک 1.53ارب کی ریکوری ہوئی اور نیب اپنی اس بد ترین کارکردگی کا کیا جواز رکھتا ہے؟اکتوبرمیں سپریم کورٹ نے نیب میں غیر قانونی سیاسی تقرریوں پر سوموٹونوٹس لیاتھا، نیب نے غیرقانونی سیاسی تقرریوں پرکیا کارروائی کی؟ نیب نے 150میگاکرپشن کے کیسز پر ابھی تک کاروائی کیوں نہیں کی؟ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیب لوٹی گئی قومی دولت کا ایک ایک پیسہ وصول کرے اور پوچھے جانے والے سوالات کی تفصیلات چودہ روز میں فراہم کرے۔