خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کا جلد کراچی سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

عمران خان نے

تحریک انصاف کا جلد کراچی سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت نے کراچی سے جلد عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت رکن سازی مہم کو جلد عوامی مہم میں تبدیل کردیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے کور گروپ کا اجلاس بنی گالہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کا میمو گیٹ کمیشن کیس میں حسین حقانی کے وارنٹ جاری ہونے کا خیر مقدم کیا گیا جبکہ شریف خاندان کے خلاف مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہباز شریف سے متعلق مقدمے پر عمران خان کو بریفنگ دی اور لودھراں انتخاب میں شکست سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کیا جس کی اجلاس میں شدید مذمت کی گئی اور خواجہ آصف کے خلاف نیب میں دی گئی درخواست پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے لیے سرگرم
ترجمان کے مطابق عثمان ڈار کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کو نیب حکام سے ملاقات کی ہدایت ہے، ڈان لیکس کے معاملے پر بھی قوم کو حقائق بتائے جائیں، لودھراں انتخاب کا نتیجہ مقامی سیاسی حالات کے پیش نظر آیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ناکام ترین وزیر خارجہ ثابت ہوئے، وہ بد عنوانی، کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں، ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان کو عالمی تنہائی کا سامنا ہے، اقامہ ہولڈر وزیر نے ملکی مفادات کو پس پشت ڈال دیا۔ پی ٹی آئی اور سندھ نیشنل فرنٹ کا ملاپ، ممتاز بھٹو نے پارٹی تحریک انصاف میں ضم کردی ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عوام کو اپنے ساتھ جوڑنے کے لیے باقائدہ رکن سازی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔