خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف دھرنا،سکیورٹی انتظامات،حکومت تیار،پولیس کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد (آئی این پی )تحریک انصاف کے دھرنے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر سیکیورٹی انتظامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔حکومت کی طرف سے دھرنے کو ناکام بنانے کی حکمت عملی بھی مرتب کر لی گئی۔وزیر داخلہ چوہدری نثار روازنہ کی بنیاد پر پولیس اور انتظامیہ کے افسروں سے بریفنگ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو روزانہ کی بنیاد پر ثابت قدمی کے لیکچرز اور لڑائی کی تربیت دی جا رہی ہے ،اس حوالے سے مجوزہ پلان میں کہاگیاہے کہ اتنی رکاوٹیں کھڑی کی جائیں کہ کم سے کم لوگ اسلام آباد پہنچ پائیں ۔تحریک انصاف سے دھرنے کی اجازت کے لئے تحریری درخواست لی جائے گی۔مجوزہ پلان میں یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ تحریک انصاف سے دھرنے کے اوقات اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی تحریری ضمانت دینا ہو گی ۔دھرنے کے دنوں میں ۔پولیس افسروں اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں گی۔ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس شیل کی بڑی کھیپ پولیس کو فراہم کر دی دی گئی ہے۔پولیس اہلکارو ں کو اسلحہ نہیں دیا جائے گا