خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کا مولانا سمیع الحق کو سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا

تحریک انصاف کا مولانا سمیع الحق کو سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ

لاہور:(ملت آن لائن) تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق کو منتخب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا سمیع الحق سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا سے حصہ لیں گے۔ مولانا سمیع الحق تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کرچکے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں جے یو آئی س تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔
مولانا سمیع الحق کی پی ٹی آئی سے سیاسی اتحاد کی تصدیق
یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام (س) سربراہ عمران خان نے ملاقات کی تھی جس کے اگلے روز ہی دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد کی خبریں گردش کرنے لگیں تھی جس کی مولانا سمیع الحق نے تصدیق کی تھی۔