خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کا نئی کور کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018 کی تیاریاں شروع کردی ہے اورپارٹی کی جانب سے نئی کور کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل پارٹی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ پارٹی کی قیادت نے نئی کورکمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان عمران خان خود کریں گے، نئی کورکمیٹی کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انتخابات میں پارٹی کی جانب سے ہر حلقے سے موزوں امیدوار لانے کے لیے پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف میں تمام فیصلے کور کمیٹی میں کئے جاتے ہیں تاہم کمیٹی کے فیصلے پر چیئرمین عمران خان کی رائے حتمی ہوتی ہے۔