خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کبھی حکومت نہیں بنا سکے گی: خورشید

لاہور: (ملت+اے پی پی) خورشید شاہ نے اپوزیشن اتحاد توڑنے کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاست میں جلد بازی نہیں تحمل سے فیصلے ہوتے ہیں ، سوچ بھی نہیں سکتا کہ تحریک انصاف کبھی حکومت بنائے گی ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا تمام اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہوا تھا کہ پانامہ بل منظور نہ ہوا تو مل کر تحریک چلائیں گے مگر عمران خان نے صبح سویرے اکیلے ہی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ جہانگیر بدر کے گھر میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے یہ بھی کہ دیا کہ تحریک انصاف کبھی حکومت نہیں بنا سکے گی ۔ اپوزیشن لیڈر نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو مشورہ دے دیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پانامہ کا فیصلہ تو آ چکا ، قطری شہزادے کے خط کے بعد کسی اور ثبوت اور فیصلے کی ضرورت نہیں ۔ اگر قوم نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں تو اناللہ وانا الیہ راجعون۔