خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کنٹینر( آج) دوبارہ اپنی تحریک کیلئےلایاجائےگا، عمران

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کنٹینر( آج) اتوار کو دوبارہ اپنی تحریک کیلئے لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کنٹینر آج (اتوار) کو دوبارہ اپنی تحریک کیلئے لایا جائے اور عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے لیڈروں کا احتساب کریں۔(خ م)