خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کی سیاست، بےگناہوں پرحملہ مہنگا پڑے گا: پرویز

لاہور: (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی گناہ گاروں کا ہجوم لیکر بے گناہوں پر حملہ کرناچاہتے ہیں ۔ تحریک انصاف کی سیاست کو بے گناہوں پر حملہ مہنگا پڑے گا ۔ عمران خان کی جانب سے چوبیس ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کے اعلان کے بعد سیاسی محاذ آرائی شد ت اختیار کرنے لگی ہے ۔ حکومت نے عمران خان کے رائے ونڈ مارچ کو حماقت قرار دیتے ہوئے اس کا حکمت عملی سے جواب دینے کااعلان کر دیا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی گناہ گاروں کا ہجوم لیکر بے گناہوں پر حملہ کرنا چاہتے ہیں ۔ تحریک انصاف کی سیاست کو بے گناہوں پر حملہ مہنگا پڑے گا ۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے ریفرنس پر وہی فیصلہ کیا جو سپر یم کورٹ نے کیا ۔ ریفر نس میں جان ہوتی تو سپریم کورٹ اسے کیوں رد کرتی ۔ پرویز رشید نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے خلاف ریفرنس پہلے سے موجود ہے ۔