خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کی قیادت نے صلح کا پیغام بھیجا ہے: داوڑ کنڈی کا دعویٰ

تحریک انصاف کی قیادت نے صلح کا پیغام بھیجا ہے: داوڑ کنڈی کا دعویٰ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پی ٹی آئی نے پہلے نکالا اور اب صلح کا پیغام بھجوا دیا ہے۔ ایم این اے داوڑ کنڈی نے بڑا دعویٰ کر دیا، کہتے ہیں تحریک انصاف کی مرکزی لیڈرشپ نے ان سے رابطہ کیا اور مفاہمت کا سندیسہ بھیجا ہے۔ باغی رہنماء کہتے ہیں، پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اس لئے رابطہ کرنے والے رہنماؤں کا نام نہیں بتا سکتا۔ ادھر، پی ٹی آئی ذرائع نے بھی پیغام بھیجے جانے کی تصدیق کر دی ہے جس میں داوڑ کنڈی کو خاموش رہنے پر کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ علی امین گنڈاپور سے معذرت کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ داوڑ کنڈی نے ایک روز پہلے اکبر ایس بابر سے ملاقات کی جس کے بعد ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی حرکت میں آئی اور پارٹی سے نکالے گئے رہنماء سے رابطہ کر لیا۔