خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

کراچی:(ملت آن لائن) ہیکرز نے پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے۔ تحریک انصاف کی ویب سائٹر پر ہیکرز نے اپنا نام ’ہنٹر گجر‘ بتایا ہے اور لکھا ہے کہ تحریک انصاف میں تبدیلی آئے یا نہ آئے مگر ان کی ویب سائٹ میں تبدیلی آ گئی ہے۔ عموماً پاکستان اداروں اورسیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس پر بھارتی ہیکرز حملے کرتے ہیں مگر تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر ہیکرز نے پیغام سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہی ہے ۔

……………………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…عمران خان، آصف زرداری اور میں ایک کنٹینر سے خطاب کرینگے، طاہرالقادری

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ کل کے احتجاج میں وہ، عمران خان اور آصف زرداری ایک ہی کنٹینر سے خطاب کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ کل کا احتجاج 12 بجے شروع ہوگا جس کے 2 سیشنز ہوں گے، ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کی تحریک ہے، کبھی آئین تورنے کا نہیں سوچ سکتے۔
عبوری حکم کے ذریعے عوامی تحریک کا احتجاج روکنے کی استدعا مسترد
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت سنگل پوائنٹ ایجنڈے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر چل رہے ہیں، کل جو ہوگا وہ سب دیکھ لیں گے بلکہ ہم استعفے مانگ نہیں رہے ان کو استعفے دینے ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے بتایا کہ وہ عمران خان اور آصف زرداری ایک ہی کنٹینر سے خطاب کریں گے۔ طاہرالقادری نے وزیراعلیٰ پنجاب پر الزام لگایا کہ شہباز شریف نے 11 ہزار ارب روپے بجٹ سے کھا لیے، اتنا بجٹ استعمال کرکے لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیا ہوئی؟ اسپتالوں کی ویرانی اور اسکولوں کی حالت زار کا بھی نوٹس لیں۔ واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور متحدہ اپوزیشن نے کل سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جسے روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی جس میں عدالت سے عبوری حکم کے ذریعے احتجاج روکنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔