خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کےپاکستان مارچ میں شریک ہونگے:سراج الحق کا اعلان

اسلام آباد: (اے پی پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پانامہ لیکس کے معاملے کو ڈھٹائی کے ساتھ اس معاملے کو لٹکایا ہے،تحریک انصاف کے پاکستان مارچ میں شریک ہونگے۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ملاقات کی ہے،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف ہردروازے پر جائینگے ،معاملہ حل نہ ہوا تو عوام کے پاس جائینگے،پٹیشن پر ہم عدالت کے جواب سے مایوس نہیں ہم دوبارہ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک لوٹی گئی دولت واپس نہیں ہوگی کرپٹ کا پیچھا کرتے رہیں گے ،تمام سیاسی جماعتیں آئین اور جمہوریت پر متفق ہیں ، نجات کا ایک ہی راستہ ہے حکومت ایسا کمیشن بنائے جس میں سزا دینے کی صلاحیت ہو،کرپشن کے خلاف ہرقانونی راستہ اختیار کریں گے ، جماعت اسلامی کی طرف سے تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت ہوگی ۔ رہنماءتحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی یکجہتی ،بقا پر ہم سب ایک ہیں ، ہراس شخص کو دعوت دیتے ہیں جو پاکستان کا جھنڈا اٹھا کر فخر محسوس کرتاہو،تحریک انصاف کے اجلاس میں فیصلے سے جماعت اسلامی کی قیادت کو آگاہ کیا،کراچی کی صورت حال پر بھی بات ہوئی ہے،پیپلزپارٹی نے بھی پاناما معاملے پر مثبت جواب دیاہے۔