خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان اجلاس میں انٹری

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان کا بائیکاٹ ختم کرنے کے بعد کمیٹیوں میں بھی واپسی، پی ٹی آئی رہنماؤں شفقت محمود اور عارف علوی نے پی اے سی اجلاس میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان کی طرف سے ایوان کا بائیکاٹ ختم کرنے کے بعد کمیٹیوں میں بھی واپسی ہو گئی۔ منگل کو ہونے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں شفقت محمود اور عارف علوی نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ کرپشن کے سب سے زیادہ کیسز پی اے سی میں آتے ہیں، اس لیے سب سے پہلے اس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے پی اے سی سمیت تمام فورمز پر کردار ادا کرتے رہیں گے۔(ار)