خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کے جلسے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کا تحریری معاہدہ (آج) ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے 24اپریل کو یوم تاسیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں جلسے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کا تحریری معاہدہ (آج) منگل کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت اور تحریری معاہدے کے حوالے سے ٹرم آف ریفرنس پر اتفاق کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف میں جلسے کے حوالے سے تحریری معاہدہ (آج) ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ٹرم آف ریفرنس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا جلسہ چوبیس اپریل کو شام پانچ بجے شروع ہوگا اور رات دس بجے تک جلسہ ہر حال میں ختم کرکے گراؤنڈ خالی کرنا ہوگا۔ جلسے سے صرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔ پارک میں گھنے درختوں ‘ پودوں اور دیگر املاک کو نقصان ہوا تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی۔ (ن غ)