خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کو استعفے جمع کراناشروع کر دیے

شریف خاندان نے نیب

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کو استعفے جمع کراناشروع کر دیے

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا، رہنماؤں نے عمران خان کو استعفے جمع کرانا شروع کر دیے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کو استعفے جمع کرانا شروع کر دیے، پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے عمران خان کو استعفیٰ جمع کرادیا۔ استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں میری نشست پارٹی کی امانت ہے، پارٹی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتی ہے، ایسے حالات میں اپنا استعفیٰ پیش کرتاہوں۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئر مین عمران خان جو فیصلہ کریں گے منظور ہوگا، پارٹی کے دیگر اراکین نے بھی استعفے کا اختیار عمران خان کوسونپ دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں عمران خان کو استعفوں کا اختیار دیاگیاتھا۔
تمام پارٹی ارکان نے استعفے میرے حوالے کر دیے ہیں: عمران خان
تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ تمام پارٹی ارکان نے استعفے میرے حوالے کر دیے ہیں، خیبرپختون خوا کے ایم پی ایزنے بھی استعفےمجھے سونپ دیے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور کے مال روڈ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’شیخ رشید کا اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان اچھا مشورہ ہے، پارٹی سے اس معاملے پر بات کروں گا ہوسکتا ہے جلد ہم شیخ رشید کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ ایسی اسمبلی کا کوئی فائدہ نہیں جو سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف قرارداد پیش کرکے قانون بنائے‘۔