خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کے وکیل کی الیکشن کمیشن سے استدعا

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)تحریک انصاف کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں جاری پارٹی فنڈنگ کیس میں دلائل کیلئے مزیدوقت دینے کی استدعا کردی ،چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضانے پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ ہمارے ساتھ کھیل رہے ہیں،اس جواب پر آپ کے سب سے بڑے آدمی کے دستخط ہیں،ڈھائی سال سے کیس التواہے، یہ بات کس کے فیور میں جارہی ہے،کیا ہم کام کرنا چھوڑ دیں،تعصب پھیلانے میں آپ خود ہی کافی ہیں،ہمارا سیاست سے کیا تعلق، آپ سمجھتے ہیں، ان باتوں سے سیاست کھیلیں گے توآپ کو وارننگ دے رہے ہیں۔پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں بنچ نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت تحریک انصاف کے وکیل نے دلائل کیلئے مزید وقت کی استدعا کردی۔پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،تحریک انصاف کے وکیل نے دلائل کیلئے مزید وقت کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ مجھے جواب پڑھنے کیلئے وقت چاہیے۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضانے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ ہمارے ساتھ کھیل رہے ہیں،اس جواب پر آپ کے سب سے بڑے آدمی کے دستخط ہیں،ڈھائی سال سے کیس التواہے۔ یہ بات کس کے فیور میں جارہی ہے،کیا ہم کام کرنا چھوڑ دیں،تعصب پھیلانے میں آپ خود ہی کافی ہیں،ہم سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں،ہمارا سیاست سے کیا تعلق آپ سمجھتے ہیں ان باتوں سے سیاست کھیلیں گے توآپ کو وارننگ دے رہے ہیں۔ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ پہلے پاور آف اٹارنی دیں پھر جواب دیں جس کی مرضی آتی ہے،یہاں بولنا شروع کردیتاہے،وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ سماعت کی تاریخ اگلے ماہ کی دی جائے۔چیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ ڈھائی سال سے یہی ہورہاہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل سے تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت 24جنوری تک ملتوی کردی ۔۔۔۔(خ م)