خبرنامہ پاکستان

تحر یک انصاف نہیں (ن) لیگ ’میں نہ مانوں ‘‘کی سیاست کر رہی ہے:چوہدری سرور

لاہور(آئی این پی) سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نہیں (ن) لیگ ’میں نہ مانوں ‘‘کی سیاست کر رہی ہے وہ چیف جسٹس کی سر براہی میں کمیشن بنانے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ کر پشن اور لوٹ مار کیخلاف احتجاج اور دھر نہ ہمارا آئینی اور جمہو ری حق ہے ‘حکمرانوں کی اپنی ناکامیاں ہی انکے خلاف سب سے بڑی سازش ہیں ‘ بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ حکمرانوں کی ناکامیوں کی تصد یق کر رہی ہے ۔ منگل کے روز میں اپنے دفتر میں پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے پارٹی وفود سے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کو (ن) لیگ کی حکومت کیخلاف سازش کر نے کی کوئی ضرورت نہیں ان نااہل حکمرانوں کی تباہی کیلئے ان کی کر پشن اور لوٹ مار ہی کافی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ حکمرانوں کا یوم حساب آچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کی بات کی جاتی ہے تو حکمرانوں جمہو ریت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ان کی تمام کوششوں ناکام ہوں گی اور حکمرانوں کو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا ہر صورت حساب دینا پڑ یگا ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں پہلے دن سے کر پشن اور لوٹ مار کیخلاف احتجاج کر رہی ہے اور اگر حکمران چاہتے ہیں کہ ہم احتجاج نہ کر یں تو وہ کر پشن اور لوٹ مار کر نا بند کر دیں ورنہ جب تک وہ کر پشن اور لوٹ مار کر یں گے ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور کر پشن کیخلاف دھر نہ یا احتجاج ہمارا آئینی اور جمہو ری حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا نعرہ لگانیوالے نااہل حکمران قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور آج بھی ملک میں بدتر ین لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے اور حکمرانوں کی ناکامیوں سے لگتا ہے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا مسئلہ2018تک بھی حل نہیں ہو گا بلکہ اس میں اضافے کا خدشہ ہے ۔