خبرنامہ پاکستان

تحر یک انصاف کا خواجہ محمد آصف کیخلاف نیا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور (ملت + آئی این پی) تحر یک انصاف کا وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے خلاف اثاثے غلط ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے پر نیا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ‘ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے عثمان ڈار عدالت جائیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان ڈار نے بابر اعوان سے ملاقات کی جس دوران ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے غلط اثاثے ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے کے ثبوت مل گئے ہیں، آئندہ ہفتے خواجہ آصف کے خلاف نیا مقدمہ دائر کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی نااہلی اوراسمبلی سے نکالے جانے تک ان کا پیچھا کروں گا دھاندلی کرنے والے عملہ اور آر او کی گرفتاری کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔