خبرنامہ پاکستان

تحر یک انصا ف ساتھ لیکر نہیں چلنا چاہتی تو بھاگ کر انکا ’’پلو‘‘ نہیں پکڑ سکتے: کائرہ

الیکشن سے پہلے

لاہور(ملت + آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ تحر یک انصا ف ساتھ لیکر نہیں چلنا چاہتی تو بھاگ کر انکا ’’پلو ‘‘نہیں پکڑ سکتے ‘عمران خان کے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کرتی ہیں مگر انکے احتجاج کے طر یقہ کار کے مخالف ہیں ‘27دسمبر کو پیپلزپارٹی مطالبات پورے نہ ہونے پراحتجاجی مارچ کی کال دیں گی۔ سوموار کے روز گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ آئین وقانون کے مطابق کسی کو بھی شہروں کو بند کر نے کا حق نہیں اس لیے ہم تحر یک انصاف کے شہر بند کر نے کے موقف کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے مطالبے پر پار لیمنٹ میں ہم تحر یک انصاف کے ساتھ چلتے ہیں اورمگر 2نومبر کو احتجاج تحر یک انصاف کا اپنا فیصلہ ہے جو انکا آئینی اور جمہوری حق ہے۔