خبرنامہ پاکستان

تحفظات دور ہونے تک باب دوستی بندرہے گا، سرتاج عزیز

اسلام آباد (ملت آن لائن،ایجنسیاں) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جب تک افغان حکومت پاکستان کے تحفظات دور نہیں کرتی باب دوستی بند رہے گا۔ گزشتہ روز مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیلوال نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی، ملاقات میں چمن واقعہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے ۔ اس طرح کے واقعات سے اجتناب کے لئے لندن میں طے پانے والے میکنزم کے ذریعے حل پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ جب تک افغان حکومت پاکستان کے تحفظات دور نہیں کرتی تب تک چمن بارڈر بند رہے گا۔ افغان وزیرخارجہ کو پاکستانی حکام سے مسئلہ اٹھانا چاہیے تھا، افغان فورسز نے بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ۔