خبرنامہ پاکستان

تحفظ خواتین ایکٹ مغرب کا چربہ ہے:مولانا شیرانی

لاہور: (اے پی پی) گلوبل فورم آن اسلامک فنانس کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے تحفظ خواتین ایکٹ کے کچھ نکات پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا بلکہ مکمل طور پر قانون کو ہی مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ خواتین ایکٹ مغربی ممالک میں رائج قوانین کا چربہ ہے، حکومت پنجاب کو لکھ رہے ہیں کہ آرٹیکل 35 کے تحت بل تیار کر کے اسلامی نظریاتی کونسل کو جائزہ لینے کے لئے بھجوائے۔ آئین کا آرٹیکل 35 خاندانی نظام کو تحفظ دیتا ہے، جہاں تک دوسرے جرائم کی بات ہے تو انکے خلاف پہلے سے قوانین موجود ہیں۔