خبرنامہ پاکستان

تحقیقاتی کمیٹی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج: پاکستان عوامی تحریک

لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان عوامی تحر یک نے متنازعہ خبرپر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چوہدری متنازعہ خبر پر بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیااور درخواست میں کہا ہے کہ چیئر مین کمیٹی عامر رضا شریف فیملی کے قریب ہیں لہذا انہیں کمیٹی کا حصہ نہ بنا یا جائے اور حکومت کے اس حوالے سے کیے جانیوالے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔