خبرنامہ پاکستان

تربیت کی ضرورت بلاول کو نہیں نثارکوہے: چانڈیو

کراچی:(اے پی پی) محکمہ اطلاعات سندھ کے جاری کردہ بیان میں مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے وزیر داخلہ کی بلاول بھٹو پرتنقید کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ دانشمندی عمر سے نہیں آتی ۔ سیاست بلاول بھٹو کے خون میں شامل ہے۔ مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ تربیت کی ضرورت بلاول کو نہیں چوہدری نثار کو ہے۔ چوہدری نثار پورس کے ہاتھی ہیں جو نواز حکومت کو چلتا نہیں دیکھ سکتے۔ چوہدری نثار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑیں اور اپنی وزارت پر توجہ دیں۔