خبرنامہ پاکستان

ترجمان پنجاب حکومت نے کی کس پر یلغار؟

ترجمان پنجاب حکومت نے کی کس پر یلغار؟
لاہور:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پریس کانفرنس پر پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ مکمل ہے، طاہر القادری صاحب اپنے مطلب کی چیزیں پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا رپورٹ میں کہیں بھی نام نہیں، وزیراعلی نے واضح طور پر کہا کہ سارے مسئلے کو ڈس اینگیج کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آنیوالے انتخابات واضح کر دیں گے کہ ن لیگ ہی اصل جمہوری حقیقت ہے اور اصل جماعت ہے۔