خبرنامہ پاکستان

ترکی کےبہادر عوام کا عزم قابل تعریف ہے، وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے برادر ملک ترکی میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی منتخب جمہوری حکومت اور جمہوری اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں پاکستان ترکی میں امن‘ جمہوریت اور استحکام چاہتا ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں ناکام بغاوت پر اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی کی بہادر عوام کا عزم قابل تعریف ہے اور ترک عوام تاریک قوت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ تر کی کی منتخب جمہوری حکومت اور جمہوری اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پاکستان ترکی میں امن‘ جمہوریت اور استحکام چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترک عوام کی بہبود اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ترکی کے ساتھ مضبوط اور تار یخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ترکی کے صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ترکی کے صدر کی پاکستان کے لئے حمایت قابل تعریف ہے۔ ترکی کی عوام نے بھی پاکستان کی ہر موقع پر حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی منتخب قیادت اور حکومت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ (ن غ)