خبرنامہ پاکستان

ترک سفیر سے ملاقات پر پارٹی کو بریفنگ دوں گا، قریشی

تحریک انصاف:(ملت+اے پی پی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترک سفیرسمجھتےہیں اگرپارلیمنٹ نہیں جائیں گے تو دنیا کوغلط پیغام جائے گا، اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہوگا ۔ صحافیوں سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک سفیر سے ہونے والی ملاقات پر آج پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترک سفیر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے دنیا کو غلط پیغام جائےگا ۔